Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83126
Published : 10/9/2015 11:14

روس کا امدادی سامان شام پہنچانے کے لئے ایران کی فضائی حدود کھولنے سے اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران نے انسان دوستی پر مبنی امدادی سامان شام لے جانے والے روسی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود کھولنے سے اتفاق کیا ہے۔ تہران میں روسی سفارت خانے کے پریس آفس کے سیکریٹری ماکسیم سوسلوف نے ایتارتاس سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے لئے انسانی دوستی پر مبنی امدادی سامان لے جانے والے روسی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود کھولنے سے اتفاق کیا ہے۔ یونان کی وزارت خارجہ نے پیر کے دن کہا کہ امریکہ نے یونان سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی دوستی پر مبنی سامان لے جانے والے روسی طیاروں پر اپنی فضائی حدود بند کر دے۔ پیر ہی کے دن بلغاریہ نے بھی روسی طیاروں کے لئے فضائی روٹ مختص کرنے سے اجتناب کیا تھا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اس سے قبل کہا تھا کہ ماسکو ایک متبادل راستے سے انسان دوستی پر مبنی امداد شام بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24