Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83128
Published : 10/9/2015 11:32

صوبہ تعز کے مختلف علاقوں پر یمنی عوام کا کنٹرول

یمن کے خلاف سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے جاری رہنے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس ملک کے شہر تعز کے مختلف علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے- ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، تعز کے مختلف علاقوں میں سرگرم دہشت گردوں کو ایسی حالت میں شکست کا سامنا ہے کہ جب اس ملک کی عوامی مزاحمت نے حالیہ مہینوں میں سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کو بھی ناکام بنا دیا ہے- سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے عوامی انقلاب کے مخالفین کی حمایت میں، یمنی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں- یمن کے مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامی مسلح گروہوں نے بھی شہر تعز کے مختلف علاقوں میں یمنی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے- سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے شہر البیضاء پر بھی دس مرتبہ بمباری کی ہے- سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمالی صنعا کے علاقے الصوفان میں یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ سے وابستہ الصیانہ فوجی اڈے اور علی عبداللہ صالح کے فوجیوں پر بم برسائے ہیں- اس اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے جنوب میں السودا فوجی اڈے پر بھی چھ بار بمباری کی ہے- یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ دارالحکومت صنعا کے علاقے النھضہ پر سعودی حکومت کے میزائلی حملے میں چار افراد شہید اور سات زخمی ہو گئے- سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا کے الحدہ علاقے پر بھی دس مرتبہ میزائل داغے اور اس علاقے میں سرکاری مراکز پر بھی بمباری کی ہے- اسی طرح سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے مغربی علاقے عبس کے ایک ہوٹل پر تین بار حملے کئے جس کے نتیجے میں چار شہری شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17