Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83133
Published : 10/9/2015 11:41

ہندوستان،نوجوانوں کی آبادی میں سب سے آگے

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دوہزار بائیس تک ہندوستان، دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا موصولہ رپورٹ کے مطابق اس وقت ہندوستان کی آبادی ایک ارب دو سو ستر ملین ہے اور اس طرح آبادی کے لحاظ سے چین کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے- اقوام متحدہ کی پیش گوئی کے مطابق دو ہزار بائیس تک ہندوستان کی آبادی ایک ارب چار سو ملین ہو جائے گی- 
نئی دہلی میں مقیم، ماہر سماجیات ڈیٹر فرنانڈز کا کہنا ہے کہ چین نے ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی اختیار کر کے اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کر لیا ہے لیکن ہندوستان میں ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے اور ہندوستان کے دیہی علاقوں میں آبادی میں اضافے کی شرح زیادہ ہے- 
اقوام متحدہ نے ہندوستان میں آبادی میں سالانہ اضافے کی شرح ایک اعشاریہ دو چھ فیصد بتائی ہے جبکہ چین میں آبادی میں سالانہ اضافے کی شرح، اعشاریہ پانچ دو فیصد ہے- دنیا میں آبادی میں سالانہ اضافے کی شرح ایک اعشاریہ ایک آٹھ فیصد ہے - 
ہندوستان کے ایک سماجی ادارے کے شعبہ قانون کے سربراہ جوای کرپامپورم کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں لوگ فیملی پلاننگ کے پابند نہیں ہیں جبکہ دنیا میں موجود خشک زمین کے کل رقبے کا صرف دو اعشاریہ دو فیصد ہندوستان کے پاس ہے لیکن دنیا کی سترہ فیصد آبادی اس علاقے میں آباد ہے-
ہندوستان میں سالانہ ایک سال سے کم عمر کے ایک ہزار بچوں میں چالیس بچے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں جبکہ ہر روز چوہتر ہزار بچے پیدا ہوتے ہیں- ہندوستان میں اس وقت تین سو چھپن ملین سے زیادہ افراد کی عمر دس سال سے بیس سال تک ہے اور یوں وہ نوجوانوں کی آبادی کے لحاظ سے دنیا میں سب سے آگے ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20