Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83142
Published : 10/9/2015 20:22

عراق ، عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے۔ لندن سے شائع ہونے والے روزنامہ الحیات کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے بدھ کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ، ایک عالمی جنگ ہے اور عراق، عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے-  
ابراہیم جعفری نے مزید کہا کہ شام اور عراق میں دنیا کے اسی سے زیادہ ممالک کے داعش دہشت گرد موجود ہیں-  عراقی وزیر خارجہ نے داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی اتحاد کی مدد کا مطالبہ کیا تاکہ انھیں اپنے ممالک میں اس دہشت گرد گروہ سے نہ لڑنا پڑے- 
ابراہیم جعفری نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ ٹرک بم دھماکوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ داعش کے اقدامات پر بیرون ملک سے نظر رکھی جائے اور اس کے لئے عراقی فوج کو انٹیلیجنس، لیجیسٹیک ساز و سامان، اور افرادی قوت فراہم کیا جائے۔ 
عراق کے وزیر خارجہ نے عراق اور شام میں موجود دہشت گردوں کی حمایت میں بعض عرب ممالک کے متضاد موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے پڑوسی بعض عرب ممالک داعش کی مدد کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ان ممالک کے بعض حکام داعش کے حملوں کی مذمت بھی کرتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21