Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83144
Published : 10/9/2015 20:29

اسرائیل کے ایٹمی راز فاش کرنے والا پھر گرفتار

صیہونی حکومت نے اپنے ایٹمی راز فاش کرنے والے کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ڈیمونا ایٹمی بجلی گھر کے ٹیکنیشین مردخای وانونو کو جنھیں ایٹمی راز فاش کرنے کے الزام میں اٹھارہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جمعرات کو رہائی کے قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں پھر گرفتار کر لیا گیا ہے- 
مرد خای وانونو نے گذشتہ جمعے کو اپنی آزادی کے بعد پہلی بار صیہونی ٹی وی چینل دو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیمونا ایٹمی تنصیبات کی تصویریں لینے اور دنیا و مشرق وسطی کے عوام کو اس سے آگاہ کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا تھا-
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بدھ کو رپورٹ دی کہ مرد خای وانونو کو اسرائیلی ٹی وی چینل دو کو انٹرویو دینے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس نے اس سے ایک بار پھر تحقیقات شروع کر دی ہیں- 
ڈیمونا ایٹمی تنصیبات کے ٹیکنیشین کے عنوان سے ایک انگریزی اخبار میں شائع ہونے والا اس کا انٹرویو، اس راز کے فاش ہونے کا سبب بنا کہ ڈیمونا ایٹمی تنصیبات میں دو سو ایٹمی وار ہیڈز تیار کرنے کے لئے لازمی ایٹمی مواد تیار کیا گیا ہے۔ 
اس واقعے کے بعد اسرائیل نے مردخای وانونو کو انیس سو چھیاسی میں گرفتار کرکے اٹھارہ سال قید کی سزا سنائی تھی۔صیہونی حکومت مشرق وسطی کی وہ واحد حکومت ہے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور اس نے اب تک این پی ٹی معاہدے پر دستخط بھی نہیں کئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17