Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83148
Published : 10/9/2015 20:47

چین کرنسی کی جنگ نہیں چاہتا :وزیراعظم لی کی چیانگ

چین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اب ڈالر کے مقابلے میں یوان کی قدرمیں تبدیلی نہیں پیدا ہوگی ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان کا ملک نہیں چاہتا کہ دنیا زرمبادلہ کے مسئلے پر کسی جنگ میں الجھے- چین کے وزیر اعظم نے یہ بات شہر ڈالیان میں ڈیووس کے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی- 
چین نے حال ہی میں ڈالر کے مقابلے میں یوان کی قدر میں تین فیصد تک کمی کی ہے- چینی وزیر اعظم نے ڈیووس اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ صورت حال تبدیل نہیں ہوگی کیونکہ چین کی اقتصادی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے اور قومی کرنسی کی قدر میں تبدیلی کا پروگرام بھی نہیں - لی کی چیانگ نے کہا کہ زر مبادلہ کی جنگ شروع ہونے کی صورت میں چین کو نقصان پہنچے گا کیونکہ ہم اپنی کرنسی یوان کو بین الاقوامی کرنسی بنانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں قومی کرنسی کے ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی نہ کرنے کو ترجیح دیں گے- 
چین کو توقع ہے کہ ڈالر، یورو، پونڈ اور جاپانی کرنسی ین کی طرح یوان بھی بین الاقوامی کرنسی کی صف میں شامل ہو جائے گا- چین کے وزیر اعظم کے یہ بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ حالیہ مہینوں میں چین کی شیئر مارکیٹ میں چالیس فیصد گراوٹ درج کی گئی ہے- اس کے ساتھ ہی چین کے سینٹرل بینک نے برآمدات بڑھانے کے لئے قومی کرنسی کی قدر میں کمی کی ہے اور شیئرمارکیٹ میں ایک سو بیس ارب ڈالر انجیکٹ کئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24