Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83150
Published : 10/9/2015 20:56

دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، جنرل راحیل شریف

پاکستان کے آرمی چیف اور اعلی فوجی حکام نے ایک میٹنگ کے دوران ملک کی داخلی اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ ڈان ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دوسرے فوجی کمانڈروں کی منگل کے دن ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کے فوجی حکام نے لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی کی صورتحال اور اس علاقے میں حالیہ دو مہینوں کے دوران ہندوستان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کا بھی جائزہ لیا۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس میٹنگ میں شمالی وزیرستان میں ضرب ‏عضب آپریشن میں پاکستانی فوجیوں کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کو اطمینان بخش قرار دیا اور کہا کہ یہ آپریشن ملک بھر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20