Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83153
Published : 10/9/2015 21:16

مشرقی افغانستان میں داعش کے عقوبت خانے

داعشی تکفیری دہشت گرد گروہ نے مشرقی افغانستان میں کئی عقوبت خانے بنا رکھے ہیں۔ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع آچین کے کمشنر محمد خالق مجاہد نے جمعرات کو کہا ہے کہ داعش سے وابستہ عناصر نے اس صوبے کے تین علاقوں میں کم سے کم تین عقوبت خانے قائم کر رکھے ہیں- 
محمد خالق مجاہد نے مزید کہا کہ اس وقت کئی بزرگوں ، سیکورٹی اہلکاروں اور علماء سمیت ایک سو ستائیس افراد داعش کے عقوبت خانوں میں قید ہیں-
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں داعشی تکفیری گروہ کے اقدامات میں کافی اضافہ ہوا ہے-  داعشی دہشت گرد، طالبان کے ساتھ ساتھ ننگرہار کے عوام سے بھی بر سرپیکار رہتے ہیں- 
صوبہ ننگرہار کا ضلع آچین ان علاقوں میں سے ہے جہاں دہشت گرد گروہ داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15