Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83158
Published : 11/9/2015 12:33

ایرانی بحریہ کی موجودگی سےمکران ساحل کی ترقی کے لئے حالات سازگار: ایرانی وزیردفاع

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے کہا ہےکہ ایران کے جنوب مشرقی ساحل مکران میں ایرانی بحریہ کی موجودگی سے اس کی توسیع و ترقی کےاسباب فراہم ہوئے ہیں- ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیردفاع بریگیڈیرجنرل حسین دہقان نے جمعرات کوصوبہ سیستان وبلوچستان کی بندرگاہ کنارک کا دورہ کیا-
 اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ، مکران ساحل کی توسیع و ترقی کے لئے دیگرتنظیموں اوراداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے تیار ہے- بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے کہا کہ خوش قسمتی سے اقتصادی و پیداواری یونٹوں کے قیام اورنجی شعبے کی شراکت سے توقع کی جا رہی ہے کہ مکران ساحل، ماضی کی نسبت زیادہ ترقی و پیشرفت کرے گا-
 ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے بھی اس موقع پر کہا کہ بنیادی تنصیبات کی تعمیراورمکران ساحل پر بحریہ کی بھرپور قوت کے ساتھ موجودگی، مستقبل قریب میں اس ساحل کی توسیع و ترقی کی نوید سنا رہی ہے- 
واضح رہے کہ ایران کے وزرائے دفاع، صنعت، معدنیات، تجارت اورآزاد علاقوں کے امور میں صدر مملکت کے سینئر مشیر جمعرات کے روز متعدد اہم پراجیکٹوں منجملہ چابہار کی بتیس لاکھ ٹن پیداواری صلاحیت کی حامل مکران اسٹیل مل کے افتتاح کی غرض سے سیستان و بلوچستان کے شہر چابہار پہنچے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24