Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83159
Published : 11/9/2015 12:36

بورڈ آف گورنرز کی سابقہ قراردادیں منسوخ کی جائیں: رضا نجفی

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی میں ایران کے مستقل نمائںدے نے ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق اس ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی سابقہ قراردادوں کو منسوخ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس رواں ہفتے پیر کے دن سے جاری ہے۔ اس ایجنسی میں ایران کے مستقل نمائںدے رضا نجفی نے جمعرات کے دن بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان میں یہ بات درج کی گئی ہے کہ ایران کی جانب سے پرامن ایٹمی سرگرمیوں کی ضمانت دیئے جانے کے ساتھ ہی ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق ایران مخالف تمام پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔ رضا نجفی نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی سابقہ تمام قراردادوں کو بلاجواز اور سیاسی بنیاد تیار کی جانے والی قراردادیں قرار دیا اور کہا کہ ان سب کو منسوخ کیا جانا چاہئے۔ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کا فاش کیا جانا ایران کے نزدیک ہرگز قابل قبول نہیں ہے- واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور ایجنسی کی متعدد رپورٹوں میں بھی اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کسی طرح کا انحراف نہیں پایا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20