Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83162
Published : 11/9/2015 12:48

اسرائیل کے ایٹمی خطرے کے بارے میں ایران کا انتباہ

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے نے صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار خطے کی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں-
ویانا میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں سیف گارڈ کےمعاہدے پر عملدر آمد کا مسئلہ جمعرات کے اجلاس کا اہم ایجنڈا تھا- انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر آئی اے ای اے کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جو آئندہ ہونے والا ہے بحث ہوگی اور اس پر ووٹنگ کرائی جائے گی-
انہوں نے کہا کہ ایران نے ناوابستہ تحریک کے سربراہ کی حیثیت سے اس بارے میں ایک بیان بھی پڑھ کر سنایا ہے- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطی کے سبھی ممالک نے این پی ٹی پر دستخط کئے ہیں اور سیف گارڈ معاہدے کی پابندی کر رہے ہیں جبکہ صرف صیہونی حکومت ہی ایک ایسی حکومت ہے جس نے نہ تو این پی ٹی معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور نہ ہی اس کی ایٹمی تنصیبات پر آئی اے کی کوئی نگرانی ہے۔ 
واضح رہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چار دنوں تک بحث و مباحثے کے بعد جمعرات کی شام ختم ہو گیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20