Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83165
Published : 11/9/2015 12:59

شام پر حملہ مجرمانہ اقدام ہے: سامح شکری

مصر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام پر کیا جانے والا ہر طرح کا فوجی حملہ مجرمانہ اقدام ہو گا۔ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے اخبار الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کے دوران شام کے بحران کے سیاسی حل پر تاکید کی اور کہا کہ شام کے بحران کا فوجی حل قابل قبول نہیں ہے اور موجودہ حالات میں فوجی اقدام بہت زیادہ افراد کے قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر منتج ہو گا۔ مصر کے وزیر خارجہ نے شام کے خلاف کئے جانے والے فوجی حملے کو مجرمانہ اقدام قرار دیا۔ سامح شکری نے کہا کہ بحران شام کا واحد حل مسلح لڑائیوں اور جھڑپوں کا خاتمہ ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ نے شام میں دہشت گردی سے مقابلے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں تیزی لانے کا بھی مطالبہ کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20