Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83167
Published : 11/9/2015 13:6

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سربراہوں کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی حمایت

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سربراہوں نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی حمایت کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند اور جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے واشنگٹن پوسٹ میں اپنے مشترکہ مقالے میں لکھا ہے کہ امریکی کانگریس آئندہ ہفتے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے معاہدے کے بارے میں رائے شماری کرنے والی ہے اور یہ اس بات کو ثابت کرنے کا سنہری موقع ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سربراہوں نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ہم اس معاہدے کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں کیونکہ اس سے ہمارے مطلوبہ اہداف حاصل ہوئے ہیں۔ اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ معاہدہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے دائمی حل کی بنیاد ثابت ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک کی جانب سے تمام قانونی مراحل طے ہونے کے بعد اس پر عملدرآمد کئے جانے کے خواہاں ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20