Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83170
Published : 11/9/2015 13:17

عراق کی جانب سے ترکی کے زمینی حملے کی مذمت

عراق کی حکومت نے شمالی عراق پر ترکی کے زمینی حملے کی مذمت کی ہے۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے جمعرات کے دن عراق کی سرزمین پر ترکی کے زمینی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترکی کے فوجی منگل کے دن ترکی کی کرد پارٹی پی کے کے کے افراد کے خلاف کارروائی کے بہانے شمالی عراق کے سرحدی علاقے میں داخل ہو گئے۔ اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ کے اراکین سمیت اس ملک کی متعدد شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ترکی کے فوجی اقدام کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرے۔ واضح رہے کہ ترکی کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور پی کے کے کے افراد کے درمیان ہونے والی لڑائی میں گزشتہ دو مہینوں کے درمیان شدت پیدا ہوئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ترکی کی فوج عراق کے کچھ علاقوں اور شام میں پی کے کے کے ٹھکانوں پر حملے کرتی رہی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18