Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83171
Published : 11/9/2015 13:20

امریکہ کے عزائم پر حامد کرزئی کو شک

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے امریکہ پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہرے معیار اپنانے کا الزام لگایا ہے۔ روس کی اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حامد کرزئی نےکہا ہے کہ دہشت گردی کے جنگ میں امریکہ کے توسط سے دوہرے معیار اپنائے جانے باعث انہیں واشنگٹن کی کارکردگی پر شک ہے- انہوں نے اسلام آباد اور واشنگٹن کے فوجی اتحاد کا ذکر کیا اور کہا کہ انہیں امید تھی کہ اس اتحاد کے پیش نظر پاکستان، افغانستان کو مستحکم بنانے میں تعاون کرے گا لیکن ایسا نہیں ہوا- افغانستان کے سابق صدر نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ کے بارے میں روسی صدر ولادی میر پوتین کے منصوبے کی ہم حمایت کرتے ہیں- انہوں نے داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے بارے میں کہا کہ داعش آشکارا طور پر مشرق وسطی کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کام کر رہا ہے اور شام اور عراق میں ثقافتی ورثے کو تباہ کر رہا ہے- حامد کرزئی نے کہا کہ اگر دہشت گردی سے مقابلے کے لئے مغرب اور امریکہ میں صداقت پائی جاتی ہے تو وہ روس اور چین کے ساتھ متحد ہوکر صدر ولادی میر پوتین کے منصوبے کا جائزہ لیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26