Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83180
Published : 11/9/2015 19:45

یمنی فوج کا حملہ،سعودی عرب کی تین بکتر بند گاڑیاں تباہ

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے جیزان اور ظہران عسیر صوبوں میں سعودی عرب کے فوجی مراکز پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے سعودی عرب کے صوبہ جیزان میں ایک فوجی مرکز پر میزائیلوں سے حملہ کرکے سعودی فوج کی تین بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دی ہیں۔ یمنی فوج کے میزائل یونٹس بھی جیزان اور ظہران عسیر صوبوں میں سعودی عرب کے فوجی مراکز کو مسلسل اپنے حملوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے الردیف فوجی ٹاور ، سرحدی مرکز سلاح اور الخوبہ میں واقع ایک رابطہ سڑک پر میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہاں تعینات سعودی فوجی فرار ہوگئے۔ یمن کی فوج کے میزائل یونٹس نے ظہران عسیر میں واقع عین الثورین نامی فوجی چھاؤنی، مالطہ کنٹرول ٹاور ، سرحدی محافظوں کے ایک اڈے اور مجازہ فوجی چھاؤنی پر متعدد میزائل داغے ہیں۔ان حملوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23