Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83182
Published : 11/9/2015 19:51

شام:دیرالزور ایئر پورٹ پر داعش کا حملہ ناکام، درجنوں دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے دیرالزور ایئر پورٹ پر تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کو بری طرح ناکام بنادیا ہے۔ دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ تکفیر دہشت گروہ داعش کے ایک ٹولے نے دیرالزرو کے ایئرپورٹ کے قریب دو کار بم دھماکے کرنے کے بعد مشرق کی جانب سے پیشقدمی کی کوشش کی تاہم شام فوج نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی حملہ کردیا۔ اس دوران تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد عناصر ہلاک ہوگئے اور مذکورہ ایئرپورٹ پر ان کے قبضے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق شام کے فوجیوں نے مشرقی السویدا میں واقع تل صعد کے علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بعد ایک مقام پر حملہ کر دیا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ ان کا جنگی ساز و سامان بھی تباہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز شام کی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے اہلکاروں نے صوبہ السویدا میں واقع تل البثینہ کے علاقے پر دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کا حملہ ناکام بنایا تھا۔ دہشت گردوں کے ساتھ شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کی جھڑپ میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ ادھر صوبہ لاذقیہ میں فوج کے آپریشن میں کم از کم چوالیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب شام کی فوج اور حزب اللہ کے مجاہدین نے الزبدانی کے محاذ پر مختلف علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20