Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83186
Published : 11/9/2015 20:14

داعش کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں نیٹو پر روس کی تنقید

روسی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں نیٹو کے رویے پر تنقید کی ہے روسی پارلیمنٹ ڈوما کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ الیکسی پوشکف نے جمعے کو ٹوئٹر پر کہا کہ نیٹو تنیظم بار بار روس کو دھمکی دیتی ہے لیکن اس نے ثابت کر دیا ہے کہ جب دہشت گرد گروہ داعش کی بات آتی ہے تو بزدلی کا مظاہرہ کرتی ہے-
 الیکسی پوشکف نے کہا کہ پناہ گزینوں کی لہر کی وجہ یہ ہے کہ نیٹو تنظیم ، داعش کے مقابلے میں کھڑی نہیں ہو سکی اور عوام کا دفاع نہیں کر سکی ہے- دو ہزار پندرہ سے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے یورپ پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور یہ مسئلہ مذکورہ علاقوں میں لڑائی اور جھڑپوں میں اضافے کے بعد پیش آیا ہے- 
یورپی کمیشن کی جانب سے شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار پندرہ سے اب تک چار لاکھ پناہ گزینوں نے قانونی طریقے سے یورپی یونین کے اٹھائیس ممالک سے پناہ کی درخواست کی ہے جبکہ دو ہزار چودہ میں دو لاکھ اسی ہزار افراد بحیرہ روم کے راستے سے یورپ میں داخل ہوئے ہیں-
 ماہرین کا خیال ہے کہ دو ہزار پندرہ کے آخر تک یورپی ممالک میں پہنچنے والے پناہ گزینوں کی یہ تعداد ممکنہ طور پر دس لاکھ تک پہنچ جائے گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21