Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83188
Published : 11/9/2015 20:19

ایران اور روس کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور بحیرہ خزر کے بارے میں اکتالیسویں جائزہ اجلاس میں شرکت، اور روسی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی غرض سے ماسکو کے دورے پر ہیں-
انہوں نے اپنے اس دورے میں دو طرفہ امور میں روس کے نائب وزیر خارجہ "موگولوف" ، اور دولت مشترکہ کے ممالک کے امور میں روس کے نائب وزیر خارجہ "کاراسین" کے ساتھ بھی ملاقات کی- اس ملاقات میں دوطرفہ روابط، ماسکو میں دونوں ملکوں کے تجارتی کمیشن کے قیام، معاشی حالات کو بہتر بنانے کی راہوں نیز مشرق وسطی کی تبدیلیوں اور مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا-
ابراہیم رحیم پور نے کہا کہ مشرق وسطی کے مسائل کے بارے میں ایران اور روس کے موقف ایک دوسرے سے قریب ہے اور ان دونوں ملکوں کا خیال ہے کہ بعض ملکوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مشرق وسطی کو متعدد مسائل و مشکلات درپیش ہیں اور بعض ملکوں کے عوام در در کی ٹھوکریں کھانے اور مغربی ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
 ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روسی حکام اور خود روسی صدر کا خیال ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیاں اور اس کو حاصل بیرونی مدد و حمایت کے نتیجے میں مشرق وسطی کا علاقہ بدامنی کا شکار ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21