Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83190
Published : 11/9/2015 20:24

ایران کے سیکورٹی اہلکار دشمن کو کوئی موقع نہیں دیں گے: وزیر انٹیلیجنس

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ ایران کے انٹیلیجنس اور سیکورٹی اہلکار قوم کے دشمنوں کو کوئی چھوٹی سے حرکت کرنے کا بھی موقع نہیں دیں کے- ایران کے وزیر انٹیلیجنس محمود علوی نے مقدس شہر قم میں نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس ایک طرف دشمنوں کے سامنے اپنی قدرت و طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرتی ہے اور دوسری جانب وہ معاشرے میں محبت و الفت سے پیش آتی رہی ہے- ایران کے وزیر انٹیلیجنس نے مزید کہا کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام، اسلام و انقلاب کا پابند ، قانون پسند اور ولایت محور نظام ہے کہ جو شریعت، دینی و اخلاقی تعلیمات اور قانون کی بنیاد پر عوام کے لئے امن و سلامتی فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17