Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83192
Published : 11/9/2015 20:31

پاکستان سے سعودی عرب کی مدد کی درخواست

سعودی عرب نے ایک بار پھر یمن پر حملے کے لئے پاکستان سے فوجی مدد کی درخواست کی ہے ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے دوستی گروپ کے ایک رکن اتالای ابوحسن نے اسلام آباد کے دورے میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، یمن کی جنگ میں پاکستان کی فوجی مدد کا خواہاں ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اندر بھی امن و امان کی برقراری کے لئے ہمیں پاکستانی سیکورٹی دستوں کی ضرورت ہے- پاکستان نے ابھی تک اس خبر کے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے- 
ماہرین کے بقول، سعودی عرب نہ صرف جنگ یمن میں کامیاب نہیں رہا ہے بلکہ اندرون ملک بھی اسے سیکورٹی خطرات اور دہشت گردوں کی دھمکیوں اور عوامی مخالفتوں کا سامنا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21