Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83247
Published : 12/9/2015 13:57

دہشت گردوں کی امریکی فہرست میں نام شامل کئے جانے پر حماس کے ایک رکن کا ردعمل

حماس کے ایک سینئر رکن روحی مشتہی نے دہشت گردوں کی حکومت امریکا کی فہرست میں اپنا نام شامل کئے جانے پر تنقید کی ہے- فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رکن روحی مشتہی نے جمعہ کو کہا کہ امریکا کی طرف سے بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں ان کا نام شامل کئے جانے سے ان کی سرنوشت میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہو گی- انہوں نے کہا کہ حکومت امریکا کا یہ اقدام اس بات کا باعث نہیں بن سکتا کہ وہ فلسطینی کاز اور ملت فلسطین کی خدمت سے دست بردار ہو جائیں- ان کا کہنا تھا کہ ان کا نام اور دنیا کے دیگر حریت پسندوں کا نام امریکی بلیک لسٹ میں شامل ہونا کوئی عجیب بات نہیں ہے کیونکہ حکومت امریکا کی پالیسی استحصال پر مبنی ہے- روحی مشتہی نے کہا کہ امریکا کا عدالتی نظام صیہونی حکومت کے عدالتی نظام کا پرتو ہے کہ جس کی بنیاد سامراجی قبضے اور نسل پرستی پر استوار ہے اور وہ حماس جیسی حریت پسند اور مزاحمتی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23