Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83296
Published : 13/9/2015 12:44

مکہ مکرمہ کے حادثے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مکہ مکرمہ میں رونما ہونے والے حادثے کا شکار ہونے والوں کے علاج معالجے میں مدد کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اعلان کیا ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے سنیچر کو ایک پیغام میں مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کو پیش آنے والے دلخراش حادثے کو امت مسلمہ کے لئے رنج و الم کا باعث قرار دیا اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے ایران کی آمادگی پر تاکید کی- جمعے کو مسجدالحرام میں ایک کرین گرنے کے واقعے میں کم سے کم ایک سو سات حجاج کرام جاں بحق اور دو سو اڑتیس زخمی ہو گئے- اس حادثے میں ایک ایرانی حاجی جاں بحق اور پچیس دیگر زخمی ہوئے ہیں- اس وقت دنیا کے مختلف ممالک کے مسلمان فریضہ حج ادا کر نے کے لئے سعودی عرب میں اکٹھا ہوئے ہیں اور خود کو مناسک حج انجام دینے کے لئے تیار کر رہے ہیں کہ جن میں تقریبا دو ہفتے کا عرصہ باقی بچا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20