Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83298
Published : 13/9/2015 12:49

دہشت گردی سے مقابلے کے لئے مشترکہ محاذ کی تشکیل پر جواد ظریف کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کے ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے مقابلے کے لئے مشترکہ محاذ کی تشکیل پر تاکید کی ہے- اطلاعات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے ہفتے کے روز تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی-
اس ملاقات میں محمد جواد ظریف نے عراق کے ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے مقابلے کی غرض سے مشترکہ محاذ کی تشکیل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ خطے کے ممالک بات چیت کے ذریعہ اپنے مسائل اور مشکلات حل کر سکتے ہیں- انہوں نے عراق میں قیام امن اور عراق کے مستقبل کی تعمیر میں تمام عراقی گروپوں کی موثر شرکت کو بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ عراق ایک اہم ترین اسلامی و عرب ملک ہے اور اس کو جلد از جلد اپنا کردار پھر حاصل کر لینا چاہئے- 
محمد جواد ظریف نے عراقی حکام کے تدبر اور فہم و فراست سے عراق کے داخلی مسائل کے حل کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران داخلی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے سلسلے میں، خاص طور سے تشدد اور انتہا پسندی سے مقابلے میں ہمیشہ عراقی حکومت اور عوام کا ساتھ دے گا- 
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے اس ملاقات میں ایٹمی معاملے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی کو خطے کے مفاد میں بتایا اور کہا کہ ان کا ملک خطے میں امن و استحکام کے قیام کی ایرانی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے- 
انہوں نے بحران کے دوران عراقی عوام کی مدد کرنے پر ایرانی حکومت اور عوام کی ستائش کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سے اپیل کی کہ داخلی بحرانوں کے حل اور انتہاپسندی سے مقابلے کے لئے وہ ہمیشہ عراق کے ساتھ رہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24