Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83571
Published : 16/9/2015 16:41

افغانستان میں چھیانوے طالبان ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں فوج اور پولیس کی کارروائیوں میں چھیانوے طالبان دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ ننگرہار، لغمان، پکتیا، خوست اور پکتیکا میں ستر طالبان ہلاک اور بیالیس زخمی ہو گئے ہیں- ان کارروائیوں کے دوران، سڑک کے کنارے نصب بموں کے دھماکوں اور طالبان کے حملوں میں بارہ افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں- افغانستان کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق پولیس کی کارروائیوں میں چھبیس طالبان ہلاک ہوئے ہیں- یہ کارروائیاں، صوبہ لغمان، قندوز، فاریاب، جوزجان، قندھار، زابل، اروزگان، وردک، لوگر، غزنی ، خوست، پکتیکا، فراہ اور ہلمند میں ہوئی ہیں جن کے تنیجے میں چھ دیگر طالبان زخمی ہوئے ہیں- ان کارروائیوں میں بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے- طالبان نے اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16