يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 83572
تاریخ انتشار : 16/9/2015 16:44
تعداد بازدید : 3

شام کے لاکھوں بچوں کو انسان دوستانہ امداد کی ضرورت: یونیسیف

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ شام کے لاکھوں بچوں کو انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے-
مصر کی الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق یونیسیف نے منگل کے روز ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شام میں جاری بحران، اس ملک کے لاکھوں بچوں کے تعلیم سے محروم ہونے کا باعث بنا ہے- یونیسیف کی اس رپورٹ کے مطابق شام کے بچوں اور نوجوانوں کی تعلیمی ضروریات کے لئے اڑسٹھ ملین ڈالر کی ضرورت ہے- یونسیف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام کے بیس لاکھ بچے اور نوجوان اسکول جانے سے محروم ہیں اور چار لاکھ نوجوانوں کو شام میں جاری دہشت گردانہ کاروائیوں کے سبب اپنی تعلیم چھوڑنے دینے کا خطرہ لاحق ہے- اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے پانچ ہزار اسکول مسلح گروہوں اور دہشت گردانہ حملوں میں یا تو تباہ ہو گئے ہیں یا پھر پناہ گزینوں کی جائے پناہ، اور فوجی کیمپوں میں تبدیل ہو گئے ہیں اور والدین گھر سے اسکول تک بدامنی کے سبب اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے اجتناب کر رہے ہیں- اس رپورٹ میں اساتذہ کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بہت سے اساتذہ نے اپنی ملازمت چھوڑ دی ہے اور تشدد آمیز اقدامات نے شام میں عوامی خدمات کے شعبے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :