Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83573
Published : 16/9/2015 16:46

شام میں دہشت گردانہ کارروائیاں جاری، درجنوں جاں بحق اور زخمی

شام میں دہشت گردانہ کارروائی میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے-
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی شہر حلب کے صلاح الدین،الاعظمیہ،الحمدانیہ، الجدیدہ علاقوں پر متعدد مارٹر گولےداغے جانے سے تیرہ عام شہری جاں بحق اور پچاسی دیگر زخمی ہو گئے- شہر حلب میں دو ہزار بارہ کے موسم گرما سے شامی فوج اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں- منگل کے روز بھی شام کے شمال مشرقی شہر الحسکہ میں ایک کار بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے- پیر کے روز بھی شام کے شہر الحسکہ میں، کہ جہاں بیشتر کرد باشندے آباد ہیں، دو کار بم دھماکے کئے گئے جس کے نتیجے میں تقریبا سو افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16