سه شنبه - 2019 مارس 19
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 83576
تاریخ انتشار : 16/9/2015 16:56
تعداد بازدید : 2

ایران علاقے کے ممالک کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتا ہے: ڈاکٹر ولایتی

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی، علاقے کے ممالک کی ارضی سالمیت کا تحفظ اور امن کا قیام ہے-
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے تحقیقاتی مرکز کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے تہران میں جرمنی کے علمی و سائنسی تحقیقاتی وفد سے ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض ممالک، عراق، شام اور یمن کی تقسیم کے خواہاں ہیں، کہا کہ اس منصوبے کے مطابق یمن، شام اور عراق، شمالی و جنوبی حصوں میں تقسیم کیے جائیں گے- علی اکبر ولایتی نے بحران شام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، شام کے مسئلے میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے لاحاصل ہونے پر تاکید کرتا ہے لیکن افسوس کہ بعض مغربی ممالک، کرائے کے جنگجوؤں اور دہشت گردوں کے ذریعے شام میں جنگ کی آگ بھڑکا رہے ہیں- علی اکبر ولایتی نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب اپنے اس اقدام پر پشیمان ہو گا کیونکہ یہ اقدام، یمن کے عوام کو مزید متحدہ کر دے گا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :