دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 83591
تاریخ انتشار : 17/9/2015 8:32
تعداد بازدید : 2

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور بنگلادیش کی وزیر اعظم نے تہران - ڈھاکا تعلقات میں فروغ پر تاکید کی ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور بنگلادیش کی وزیر اعظم نے تہران - ڈھاکا تعلقات میں فروغ پر تاکید کی ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ بنگلا دیش کے دوران اس ملک کی وزیر اعظم شیخ حسیہ واجد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران، بنگلادیش کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے موجودہ رکاوٹیں دور ہونی چاہئیں- جواد ظریف نے بنگلادیش کو شیعوں اور سنیوں کے درمیان اچھے تعلقات کا نمونہ قرار دیا اور کہا کہ ایران انرجی کے عظیم ذخائر کا حامل ہونے کی حیثیت سے بنگلادیش کے لئے انرجی کا قابل اعتماد ذریعہ ہے- اس ملاقات میں شیخ حسینہ واجد نے ایران اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے علاقے میں قیام امن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہا- بنگلادیش کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو بھی جواد ظریف کے پروگرام میں شامل ہے- ایران کے وزیر خارجہ بنگلادیش کے حکام سے باہمی، علاقائی اور عالمی تعلقات کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کے لئے بدھ کو ڈھاکا پہنچے- ایران کے وزیر خارجہ بنگلادیش کے دورے سے پہلے چین گئے تھے اور انھوں نے اپنے چینی ہم منصب اور وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی تھی-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :