پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 83612
تاریخ انتشار : 17/9/2015 12:0
تعداد بازدید : 1

ایران شام کا قابل اعتماد اتحادی ملک ہے: بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے ایران کو شام کا قابل اعتماد اتحادی ملک قرار دیا ہے-
اطلاعات کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے بدھ کے روز روسی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں تقریبا" پانچ سال سے دہشت گردوں سے نبرد آزما شام کے لئے ایرانی مدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران شام اور شامی عوام کی سیاسی، فوجی اور اقتصادی شعبوں میں مدد اور حمایت کر رہا ہے- بشار اسد نے تہران اور دمشق کے درمیان پینتیس سال سے زیادہ عرصے سے جاری تعلقات کی ستائش کی اور کہا کہ ان کو ایران پر بہت زیادہ اعتماد ہے اور ان کا خیال ہے کہ ایران علاقے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے- شام کے صدر بشار اسد نے بعض مغربی ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹوں کو کہ ایران نے اپنی فوج شام بھیجی ہے، غلط قرار دیا اور کہا کہ ایران شام کو فوجی ساز و سامان بھیجتا ہے اور ایران اور شام کے درمیان فوجی ماہرین کا بھی تبادلہ ہوتا ہے اور یہ تعاون ہمیشہ سے رہا ہے- انہوں نے ایران اور شام کے درمیان تعاون میں فروغ کو ایسے وقت میں کہ جب شام حالت جنگ میں ہے، فطری قرار دیا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :