يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 83639
تاریخ انتشار : 18/9/2015 12:6
تعداد بازدید : 12

بغداد بم دھماکے میں سعودی فوجی ملوث

عراق کے سیکورٹی ذرائ‏ع کے مطابق بغداد میں جمعرات کو ہونے والے دو بم دھماکوں میں سے ایک میں سعودی عرب کا ایک فوجی ملوث ہے۔
عراقی نیوز ایجنسی نون کے مطابق عراقی سیکورٹی ذرایع نے کہا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے دو بم دھماکوں میں سے ایک میں ایک سعودی فوجی ملوث ہے جس کا نام توفیق عقیل البقعاری ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی البقعاری کا شناختی کارڈ بم دھماکے کے مقام پر پڑا پایا گیا اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سعودی فوجی شاہ عبدالعزیز ایئر بیس میں کام کرتا تھا یہ ایئر بیس سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے میں واقع ہے۔ واضح رہے کہ داعش دہشتگرد گروہ نے بغداد میں آج ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ سعودی عرب کا یہ فوجی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا رکن تھا۔ عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کو بغداد میں دو بم دھماکے ہوئے جن میں چوبیس افراد جاں بحق اور ایک سو اکیس زخمی ہوئے ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق دونوں خود کش بم دھماکے تھے اور خود کش بمباروں نے التحریر اور الوثبہ اسکوائر پر عوام کی بھیڑ میں اپنے کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خود کش حملہ آوروں نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ بغداد میں التحریر اور الوثبہ اسکوائر میں بہت کم فاصلہ ہے اور یہ بغداد کے مصروف علاقے شمار ہوتے ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :