دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 83640
تاریخ انتشار : 18/9/2015 12:9
تعداد بازدید : 1

رائٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ شام کی فوج روس کے نئے ہتھیار استعمال کر رہی ہے

رائٹرز نے شام کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کی فوج نے روس کے نئے ہتھیار استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں۔
رائٹرز نے شام کی فوج کے باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کی بری فوج اور فضائیہ نے حالیہ دنوں میں روس کے نئے ہتھیاروں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ یہ ہتھیار روس نے حال ہی میں شام کو دئے ہیں۔ شام کی فوج کے ذریعے نے کہا ہےکہ یہ ہتھیار نہایت کارآمد اور موثر ہیں اور شام نے انہں استعمال کرنے کی ٹریننگ خود اپنی سرزمیں پر حاصل کی ہے۔
ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے گذشتہ ہفتے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں اس خبرکی تصدیق کی تھی کہ ماسکو نے دمشق کے لئے ہتھیار بھیجے ہیں اور ماسکو یہ کام کرتا رہے گا۔ سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ شام میں روس کے فوجی موجود ہیں اور وہ شام میں فوجی ساز و سامان کی مرمت اور نگہداشت نیز شام کی فوج کو نئے ہتھیاروں کے استعمال کرنے کی ٹریننگ دینے کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔ شام کے لئے روس کی فوجی مدد و حمایت حالیہ ہفتوں میں روس اور مغربی ملکوں کے درمیان بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ شام کے مخالف مغربی اور عرب ممالک ایسے حالات میں شام کے لئے روس کی فوجی مدد کی مذمت کر رہے ہیں کہ جب وہ خود تکفیری دہشتگردوں بالخصوص داعش اور جبھۃ النصرۃ کی وسیع پیمانے پر مدد کر رہے ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :