Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83642
Published : 18/9/2015 12:19

مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتش زدگی

مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتش زدگی اور کچھ حجاج کرام کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں-
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز سعودی ذرائع نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں، جس میں ایک ایشیائی ملک کے حجاج کرام ٹھہرے ہوئے تھے، آگ لگ گئی جس کے فورا" بعد تقریبا" ایک ہزار حجاج کو ہوٹل سے باہر نکالا گیا- اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کچھ حجاج کرام زخمی ہوئے ہیں لیکن ان کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے- حالیہ چند دنوں میں مکہ مکرمہ میں رونما ہونے والا یہ دوسرا حادثہ ہے- اس سے پہلے گیارہ ستمبر کو مسجد الحرام میں کرین گرنے کا حادثہ رونما ہوا تھا جس میں کم سے کم ایک سو سات افراد جاں بحق اور دو سو اڑتیس زخمی ہوگئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16