يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 83649
تاریخ انتشار : 18/9/2015 20:16
تعداد بازدید : 1

اسرائیلی جرائم پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دینی مدارس کی اعلی کونسل نے مسجدالاقصی میں مسلمانوں پر ہونے والے تازہ حملوں کی مذمت کی ہے
موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کے دینی مدارس کی اعلی کونسل نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ایام، فلسطینی عوام اور تمام مسلمانوں کے لئے نہایت ناگوار تھے -
 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجدالاقصی میں نہتھے مسلمانوں پر اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ حملے عظیم اسلامی آثار کو مٹانے اور تباہ برباد کرنے کے لئے انجام دیئے گئے اور اس سے  پتہ چلتا ہے کہ فلسطینی عوام کو بنیادی ترین انسانی حقوق یعنی دینی اعمال انجام دینے اور مذہبی مقامات پر جانے تک کا حق حاصل نہیں ہے- ایران کے دینی مدارس کی اعلی کونسل کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطین میں ایسے عالم میں جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے کہ انسانی حقوق کی نام نہاد حامی تنیظیمیں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور اس کی مذمت تک نہیں کر رہی ہیں- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین میں اپنے بھائیوں کی مدد کریں اور غاصب و جعلی اسرائیلی حکومت کے مظالم کے سامنے ڈٹ جائیں اور اسے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد الاقصی کو نقصان نہ پہنچانے دیں- واضح رہے کہ مسجد الاقصی پر جمعرات کو صیہونیوں کے حملوں میں سو سے زیادہ مسلمان زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :