Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83653
Published : 18/9/2015 20:41

ایران داعش کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہے: رحیم صفوی

فوجی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ عراقی حکومت کی درخواست پر داعش کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شراکت سب سے زیادہ ہے
ارنا کی رپورٹ کے مطابق فوجی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل یحیی رحیم صفوی نے جمعے کو نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل کہا کہ عراقی حکومت کی درخواست پر، ایران نے عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے لیکن امریکی قیادت میں جو نام نہاد اتحاد وجود میں آیا اس نے عراق میں نہ صرف داعش کے خلاف جنگ نہیں کی ہے بلکہ بعض علاقوں میں دہشت گردوں کی مدد بھی کی ہے-
 فوجی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا کہ امریکیوں کا ارادہ تھا کہ عراق کے ڈکٹیٹر صدر صدام اور بعثی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد اس ملک میں ایک سیکولر اور ایران دشمن حکومت کو برسر اقتدار لائیں لیکن عراق کی دینی قیادت اور اس ملک کے عوام کی ہوشیاری کے سبب امریکیوں کے منصوبے پر پانی پھر گیا- 
جنرل یحیی رحیم صفوی نے اسی طرح مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے ایک جارحانہ اقدام قرار دیا- انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے اسرائیل کی نابودی کے لئے الٹی گنتی تیز ہو جائے گی- 
فوجی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے دہشت گردوں کے مقابلے میں شام کے عوام اور حکومت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے بڑی تعداد میں شام میں اپنے دہشت گرد روانہ کئے لیکن وہ شام کی حکومت کا تختہ نہیں الٹ سکے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18