پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 83657
تاریخ انتشار : 18/9/2015 20:53
تعداد بازدید : 3

ہندوستان اور امریکا کے درمیان تعاون غیر تعمیری ہے: سرتاج عزیز

قومی سلامتی اور خارجہ امور میں پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے ہندوستان اور امریکا کے درمیان تعاون کو غیر تعمیری قرار دیا ہے-
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرتاج عزیز نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان اور امریکا کے درمیان دفاعی تعاون جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافے کا سبب بنا ہے- انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہندوستان اور امریکا کے درمیان دفاعی تعاون کے نتائج پر پاکستانی تشویش سے واشنگٹن کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
سرتاج عزیز نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان کے ساتھ امریکا کا دفاعی تعاون علاقے میں چینی اثر و رسوخ میں کمی لانے کی غرض سے انجام پارہا ہے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے تعاون کا ہندوستان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسلام آباد اپنے قومی مفادات کی نشاندہی میں آزاد ہے۔
ادھر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان اور چین کی افواج کی حالیہ مشترکہ مشقوں کے اختتام پر کہا تھا کہ پاکستان اور چین کے فوجی تعاون کی سطح میں ریکارڈ توڑ فروغ ہوا ہے-
پاکستانی اور چینی افواج پہلے بھی زمینی، ہوائی اور بحری مشقوں سمیت مختلف مشقیں انجام دیتی رہی ہیں- پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز دوہزار چار سے ہوا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :