Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83685
Published : 19/9/2015 13:44

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی سازشیں ناکام ہوں گی: صائب عریقات

تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی تمام سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔
تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے القدس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصی کی زمانی اور مکانی لحاظ سے تقسیم، بیت المقدس میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی، صیہونی بستیوں اور نسل پرستانہ دیوار کی تعمیر پر مبنی صیہونی حکومت کے سارے منصوبے ناکام ہو جائیں گے۔
صائب عریقات نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے تمام اقدامات بےسود ہیں کیونکہ صرف فلسطینی عوام ہی بیت المقدس کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا خیال یہ ہے کہ چونکہ دنیا اور عرب ممالک کی توجہ اس وقت ایران کے ایٹمی معاہدے اور شامی باشندوں کی یورپ کی جانب مہاجرت پر مرکوز ہے اس لئے وہ فلسطینیوں کے خلاف اپنے مخاصمانہ اقدامات میں شدت پیدا کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مسجدالاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کے بعد حالیہ چند دنوں کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینیوں کی شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جن میں اب تک دسیوں فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں یا ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18