دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 83691
تاریخ انتشار : 19/9/2015 13:48
تعداد بازدید : 2

تحریک حماس کا صیہونی حکومت کو انتباہ

تحریک حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے صیہونی حکومت کو مسجدالاقصی پر حملوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
فلسطین الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی کے فلسطینیوں نے مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے خلاف جمعے کے دن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں تحریک حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے تقریر کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو مسجدالاقصی پر حملوں کی بابت خبردار کیا اور کہا کہ تحریک حماس صیہونی حکومت کی جانب سے مسجدالاقصی کی بے حرمتی کئے جانے پر خاموش نہیں رہے گی۔
تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما خالد البطش نے بھی اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ انتفاضہ شروع ہونے والا ہے کیونکہ فلسطینی قوم بیت المقدس کی تقسیم، اس کے انہدام اور اسے یہودی رنگ میں رنگنے پر مبنی صیہونی حکومت کے اقدامات پر خاموش نہیں رہے گی۔ خالد البطش نے مزید کہا کہ جب تک بیت المقدس کی تقسیم اور اسے یہودی رنگ میں رنگنے پر مبنی اسرائیل کی سازشیں جاری رہیں گی تب تک امن قائم نہیں ہو گا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :