Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83693
Published : 19/9/2015 13:51

صیہونی فوجیوں کا فلسطینی نمازیوں پر حملہ

صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کے قدیمی حصے میں فلسطینی نمازیوں پر حملے کئے ہیں-
لبنان کی المیادین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب حکومت نے نماز جمعہ کے بعد نمازیوں پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا- اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے باب العمود کے نزدیک نمازیوں پر کریکر پھینکے اور متعدد نمازیوں کو گرفتار کر لیا- العالم کی رپورٹ کے مطابق قلندیا گذرگاہ میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں سولہ فلسطینی زخمی ہو گئے-
صیہونی فوجیوں نے جمعے کو فلسطینیوں کے کسی بھی اقدام کا مقابلہ کرنے کی غرض سے پانچ ہزار سے زائد فوجی شہر قدس میں تعینات کئے تھے- عرب ذرائع نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی کے اطراف میں واقع علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نمازیوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد غاصب صیہونی فوجی پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18