Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83705
Published : 19/9/2015 18:26

شام، عراق اور یمن کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر ایران اور فرانس کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران اور پیرس شام، عراق اور یمن کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق الیزہ پیلس سے وابستہ فرانس کے اسٹریٹیجک سینٹر کے سربراہ ژان پیر شونمان نے ہفتے کے دن تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک عراق، شام اور یمن میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے باہمی تعاون کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ شام، عراق اور یمن کے بحرانوں کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بحران ان ممالک کے عوام کے توسط سے حل ہونے چاہئیں اور دوسرے ممالک کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ الیزہ پیلس سے وابستہ فرانس کے اسٹریٹیجک سینٹر کے سربراہ ژان پیر شونمان نے اس ملاقات میں کہا کہ آئندہ چند دنوں کے دوران فرانس کا ایک تجارتی وفد وزیر زراعت کی سربراہی میں ایران کا دورہ کرے گا۔ ژان پیر شونمان نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات میں توسیع فرانس کی خارجہ پالیسی میں شامل ہے، کہا کہ یہ پالیسی ایران کے خلاف نہیں ہے۔ الیزہ پیلس سے وابستہ فرانس کے اسٹریٹیجک سینٹر کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ عراق اور شام کے بحران کا مناسب حل تلاش کر لیا جائے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18