شنبه - 2019 مارس 23
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 83707
تاریخ انتشار : 19/9/2015 18:32
تعداد بازدید : 3

یمن کے دارالحکومت صنعا میں عوامی فورس الرٹ

یمن کے خلاف جارح سعودی حکومت کے حملوں اور دھمکیوں میں شدت آنے کے بعد، عوامی تحریک انصاراللہ دارالحکومت صنعا میں الرٹ ہو گئی ہے
یمنی ویب سائٹ اب پریس کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے مآرب میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے زمینی فوجی حملے اور اس ملک کے مختلف علاقوں پر حملوں میں شدت آنے کے بعد، تحریک انصاراللہ نے یمن کی عوامی فورس سے تمام علاقوں میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے- 
یمن کی تحریک انصاراللہ نے عوامی فورس کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ دارالحکومت صنعا میں اپنا گشت بڑھا دے اور پوری دقت اور باریک بینی کے ساتھ لوگوں کی آمد و رفت پر نظر رکھے- سعودی عرب اور اس کے اتحادی صوبہ مآرب کے راستے سے اپنی فوج کو صنعا شہر میں داخل کرنے کی کوشش میں ہیں- 
در ایں اثنا قطر کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل غانم بن شاہین نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے یمن کے خلاف سعودی حکومت کے ہوائی اور زمینی حملوں میں سعودی حکومت کا ساتھ دیا ہے اور اس وقت یمن میں وہ اپنی فوج کو مضبوط کرنے کی کوشش میں ہے- 
غانم بن شاہین نے یمن کے خلاف حملے میں آل سعود کا ساتھ دینے کے مقصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد یمن کے مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے چھبیس مارچ سے یمن کی بنیادی تنصیبات اور عام شہریوں کے خلاف اپنے شدید حملے شروع رکھے ہیں اور اس ملک کا زمینی، ہوائی اور بحری محاصرہ کر رکھا ہے۔ اس ظالمانہ محاصرے اور وحشیانہ حملوں کے سبب اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :