پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 83708
تاریخ انتشار : 19/9/2015 18:36
تعداد بازدید : 3

افغانستان میں تیرہ طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبے وردک میں افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں کم از کم تیرہ طالبان ہلاک ہو گئے
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ وردک کے گورنر کے پریس دفتر کے بیان کے مطابق اس صوبے کے شہر نرخ کے علاقے دہ حیات میں افغانستان کی سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں سات حملہ آور ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے - 
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ وردک کے شہروں جلریز اور دائمیرداد میں بھی سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں چھ طالبان ہلاک ہو گئے- افغانستان کے مقامی حکام کا کہنا ہے اس جھڑپ میں کسی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا ہے البتہ دائمیرداد شہر میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے- طالبان نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے - 
واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے وردک کے بعض علاقوں میں مسلح گروہ سرگرم ہیں اس لئے اس صوبے میں بدامنی پائی جاتی ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :