Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83710
Published : 19/9/2015 18:49

امریکہ عراق پر دوبارہ قبضہ کرنے کے درپے

عراق کی سیاسی شخصیات کا کہنا ہے امریکہ عراق پر دوبارہ قبضہ کرنے کے درپے ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں دفاع اور سیکورٹی کے کمیشن کے رکن ماجد الغراوی نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ عراقی حکومت نے اپنے ملک میں امریکی فوجی بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
ماجد الغراوی کا کہنا تھا کہ امریکہ عراق میں حریف فوجیں تشکیل دے کر اس کی تقسیم کا راستہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔ ماجد الغراوی نے مزید کہا کہ امریکہ بعض خاص صوبوں میں چھوٹی چھوٹی فوجیں وجود میں لانے کے مقصد سے عراق کے نیشنل گارڈ کی تشکیل کی تجویز کی حمایت کرتا ہے تاکہ ان فوجوں کی مدد سے مرکزی حکومت کو کمزور کر سکے۔
عراقی پارلیمنٹ میں دفاع اور سیکورٹی کے کمیشن کے ایک اور رکن حامد المطلک نے بھی کہا ہے کہ امریکہ عراق کے بحران سے غلط فائدہ اٹھا کر اس ملک میں اپنی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کے درپے ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے عراق کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی ایک تجویز پیش کی تھی۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ عراق میں دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلے کے بہانے امریکی فوجی بھیجنے کا مقصد اسی تجویز کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ دریں اثنا عراق کے ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں خبر دی ہے کہ امریکہ کے ایک سو ساٹھ فوجی بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ کویت سے عراق کے الرمادی شہر کے مشرق میں واقع الحبانیہ ایئر بیس میں پہنچ گئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18