پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 83719
تاریخ انتشار : 20/9/2015 9:5
تعداد بازدید : 4

پناہ گزینوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بحران شام کا حل ضروری ہے: پاول کواچیک

جمہوریہ چیک کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بحران شام کا حل کیا جانا ضروری ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک کے رکن پارلیمنٹ پاول کواچیک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو پناہ گزینوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بحران شام کے حل جیسے امور پر توجہ دینی چاہئے۔
پاول کواچیک نے یورپ کو مشرق وسطی کے بحرانوں کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ شام، عراق اور لیبیا کے بحرانوں کا سبب یورپ کی مداخلت ہے۔ پاول کواچیک کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کا دعوی کرتے ہیں لیکن وہ عملی طور پر شام کی قانونی حکومت کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ جمہوریہ چیک کے رکن پارلیمنٹ پاول کواچیک نے شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا راستہ ہموار کرنے کے لئے شام کے بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر تاکید کی۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :