Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83720
Published : 20/9/2015 9:7

سیاسی مذاکرات ہی بحران شام کا بہترین حل ہے: جان کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات ہی بحران شام کے حل کا بہترین راستہ ہے۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے یہ بات متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ کی نظر میں شام کا بحران صرف سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
 امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر امریکہ کے اس دیرینہ موقف کا اعادہ کیا کہ صدر بشار اسد کے طویل مدت تک اقتدار میں رہنے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، بلکہ افراد کے ساتھ گفتگو اور بات چیت کے ذریعے ہی ایک مشترکہ لائحہ عمل تک پہنچنے کی ضرورت ہے- 
انھوں نے کہا کہ واضح طور پر ہماری توجہ بدستور داعش کے خاتمے پر مرکوز ہے اور اسی سلسلے میں امریکہ اور روس کی فوج کے درمیان گفتگو ایک اہم قدم ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ نشست بہت جلد منعقد ہو گی-
 امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ میری گفتگو کا اصلی موضوع شام کا بحران تھا اور جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات میں بھی اس مسئلے پر خاص طور سے بات چیت کریں گے -
 جان کیری کا کہنا تھا کہ شامی پناہ گزینوں کے حالات کے پیش نظراور شام میں تباہی و بربادی کے جاری رہنے نیز یکطرفہ اقدامات کے امکان کی وجہ سے اس وقت سفارت کاری اور ڈپلومیسی نے غیرمعمولی اہمیت حاصل کر لی ہے اور اس بنا پر ہم چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں زیادہ کوششیں انجام دیں-
امریکی وزیر خارجہ نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا جب ان کا ملک اپنے مغربی اور عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام میں بدامنی پھیلانے والے گروہوں کی مالی، اسلحہ جاتی اور سیاسی حمایت کرتا چلا آرہا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18