Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83726
Published : 20/9/2015 9:41

اسرائیلی ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے: حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کا ایک بغیر پائلٹ کا جاسوس طیارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کے خفیہ ادارے کے جاسوس طیارے کو جو اطلاعات اکٹھی کرنے کے لیے غزہ پٹی پر پرواز کر رہا تھا، اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
دوسری جانب اخبار یروشلم پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ یہ جاسوس طیارہ غزہ پٹی کے شمالی علاقے بیت لاہیا میں گرا ہے اور اسے حماس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے- 
گزشتہ دو ماہ کے دوران صیہونی حکومت کا بغیر پائلٹ کا یہ دوسرا جاسوس طیارہ ہے کہ جس پر حماس نے قبضہ کیا ہے-
حماس کے مجاہدین نے جولائی کے آخر میں بھی اعلان کیا تھا کہ انھوں نے غزہ پٹی کے شمال میں گر کر تباہ ہونے والے اسرائیل کے ایک جاسوس طیارے کو مرمت کر کے استعمال کے قابل بنا لیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18