Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83727
Published : 20/9/2015 9:44

یمن: صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

یمن کے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پچاس ہوگئی ہے-
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سیکورٹی اور طبی ذرائع نے بتایا کہ صوبہ صعدہ کے سرحدی شہر منبہ کے بازار اور رہائشی علاقوں پر ہفتے کو ہونے والے سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پچاس ہوگئی ہے-
ان حملوں میں سو سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی گیئ ہے-
اس سے پہلے خبری ذرائع نے ان حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد تیس اور پھر چالیس بتائی تھی-
صوبہ صعدہ پر ہفتے کو ہونے والے سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے گزشتہ چھے ماہ کے دوران یمن پر ہونے والے سعودی عرب کے خونیں ترین حملے ہیں-
یمنی حکام کے مطابق آل سعود حکومت نے، جو عرب اتحاد کے نام سے موسوم گروہ کی سربراہی کر رہی ہے، زمینی جنگ میں شکست اور یمن کی فوج اور عوامی فورسز سے مقابلے میں ناتوانی کے بعد عام شہریوں پر کے خلاف حملے مزید تیز کردیئے ہیں۔ 
سعودی عرب اور چند دیگر عرب ممالک امریکا کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ سے یمن کے خلاف ہوائی اور بحری حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان حملوں میں زیادہ تر اسپتالوں، اسکولوں، سروسز مراکز، دیگر بنیادی تنصیبات اور حتی عوام کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے- اب تک ان حملوں میں تقریبا" چھے ہزار یمنی شہید ہوچکے ہیں- شہید ہونے والوں میں سیکڑوں عورتیں اور بچے شامل ہیں-
سعودی عرب علاقے کے غریب ترین عرب ملک پر حملہ کرکے یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا اور یمن کے شہروں میں سیکورٹی فراہم کرنے والی عوامی تحریک انصاراللہ کو اقتدار سے دور رکھنا چاہتا ہے-
یمن کی فوج اور عوامی فورسز مارچ میں شروع ہونے والی سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں اور ملک کے اکثر شہروں کا کنٹرول بھی انہیں کے پاس ہے- علاوہ ازیں یمن کی فوج اور عوامی فورسز القاعدہ اور داعش دہشت گرد گروہ سے بھی لڑ رہی ہیں جن کو سعودی عرب کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد حاصل ہے-
اکثر سیاسی مبصرین کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی جارحیت غزہ پر صیہونی حکومت کے رویہ کی دوسری شکل ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18