سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 83768
تاریخ انتشار : 20/9/2015 18:34
تعداد بازدید : 2

ایران کی گیس عراق کو برآمد کرنے کے لئے معاہدے پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران کی گیس عراق کے جنوبی علاقے کو برآمد کرنے کے لئے دونوں ممالک، ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔
ایران کی نیشنل گیس کمپنی کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر عزیز اللہ رمضانی نے کہا ہے کہ ایران سے جنوبی عراق تک گیس پائپ لائن بچھائے جانے کے منصوبے پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ عزیز اللہ رمضانی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بصرہ گیس برآمد کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے لیکن عراق میں جاری بدامنی کی وجہ سے اس بارے میں فیصلے کا عمل، سست روی کا شکار ہے تاہم اس کو ایجنڈے سے خارج نہیں کیا گیا ہے۔
ایران کی نیشنل گیس کمپنی کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر عزیز اللہ رمضانی کا کہنا تھا کہ ایران سے بصرہ کو روزانہ پچیس ملین مکعب میٹر گیس برآمد کرنے کے بارے میں مذاکرات ہو رہے ہیں اور معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد عملدرآمد کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ ایران کی نیشنل گیس ایکسپورٹ کمپنی کے ایگزیٹو ڈائریکٹر علی رضا کاملی نے بھی اس سے قبل ایران سے بصرہ کے لئے گیس پائپ لائن بچھائے جانے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہونے کے ایک سال کے بعد ایران عراق کو روزانہ پانچ ملین مکعب میٹر گیس برآمد کرنا شروع کرے گا اور بعد میں یہ مقدار بڑھ کر تیس ملین مکعب میٹر تک پہنچ جائے گی۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :