Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83791
Published : 21/9/2015 8:7

دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے افغانستان سے پاکستان کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر دفاع نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ فیصلے کرے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پاکستان نے اپنے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کی ہیں وہ بھی اسی طرح دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے فیصلہ کرے-
 خواجہ محمد آصف نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوتا علاقے میں امن قائم نہیں ہو سکتا- انھوں نے اس کے ساتھ ہی اس  بات کا بھی اعتراف کیا کہ علاقے کو دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک نہیں کیا جا سکتا-
 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اکیلے ہی جتنی کامیابی حاصل کی ہے سولہ ممالک مل کر بھی اتنی کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18