Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83797
Published : 21/9/2015 8:23

نیپال کے نئے بنیادی آئین کی حمایت

ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری نے نیپال کے نئے آئین کی حمایت کی ہے- خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری ایس جے شنکر نے، جو نیپال کے دورے پر ہیں، ہفتے کے روز امید ظاہرکی ہے کہ نیپال کے تمام سیاسی لیڈر لچکدار موقف اختیارکرتے ہوئے نئے آئین پر عملدرآمد اوراس کی بقا میں مدد کریں گے- 
جے شنکر نے، جو ہندوستانی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے نیپال کے دورے پر ہیں، ایک پریس کانفرنس میں نیپال کے نئے قانون پر عملدر آمد کے لئے ہندوستان کی ٹھوس حمایت پر تاکید کی- 
واضح رہے کہ جمعرات کو نیپال کی آئین ساز اسمبلی نے نیا آئین منظور کیا ہے، جس کی رو سے نیپال کو سات ریاستوں میں تقسیم کیا گیا ہے- 
اس آئین کی حمایت میں پانچ سو سات جبکہ مخالفت میں پچیس ووٹ ڈالے گئے- بعض قومی اقلیتوں کا خیال ہے کہ ملک کی سات ریاستوں میں تقسیم، ایک دوسرے کے خلاف امتیازی رویہ اختیار کرنے کا باعث بن سکتی ہے اور ایک طویل تنازعے کو جنم دے سکتی ہے کیونکہ کچھ اقلیتیں نئے آئین کے خلاف مظاہرے کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ مظاہروں میں ہونے والے تشدد میں اب تک چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15